وزیراعظم کے دورہ ترکی سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،وحید گل

اتوار 26 فروری 2017 16:51

ْ لاہور۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی وحید گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ ترکی سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،حکومت کام کررہی ہی جبکہ مخالفین صرف باتیں کرتے ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں گیس سے بجلی پیدا کرنے کے 3600 میگا واٹ کے منصوبے بھی لگائے جا رہے ہیں، تین سال میں ملک میں ہر طرف ترقی ہوئی، صحت ،تعلیم ،زراعت ،لائیوسٹاک،توانائی ،معدنیات سمیت ہر شعبہ کی کارکردگی نمایاں ہے ،د ھرنے کی سیاست کرنے والے ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا نہ کریں، عمران خان ترقی کے اس سفر میں ساتھ دیں اور احتجاج کی سیاست چھوڑ دیں، ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، ماضی میں اگر توانائی کے بحران پر قابو پالیا جاتو اب صورت حال مختلف ہوتی۔

متعلقہ عنوان :