وفاقی حکومت این ایف سی پر دوٹوک موقف اختیار کرنے سے گریز کررہی ہے ،ڈاکٹر نوشین حامد

اتوار 26 فروری 2017 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت این ایف سی پر دوٹوک موقف اختیار کرنے سے گریز کررہی ہے ،خیبرپختون خواہ نے اس حوالے سے 28فروری کو اجلاس بلایا ہے جس میں مشاورت کے بعد حکمت عملی مرتب کی جائے گی ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ این ایف سی پر پنجاب حکومت بھی خاموش ہے ،وفاقی حکومت خیبرپختون خواہ سے پہلے ہی ناانصافی کررہی ہے ،وفاقی حکومت نے خیبرپختون خواہ حکومت کی رقم روک رکھی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ صبر سے کام لیا ہے لیکن وفاقی حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ،ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کئے جبکہ مسلم لیگ ن کے قائدین اپنے مفاد کو ترجیحی دیتے ہیں ،ان کے نزدیک عوام کے مفادکی اہمیت نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :