شہرمیںمضرصحت اورغیرمعیاری مصنوعات کی فروخت عروج پر

چائے پتی کے نام پرانسانی صحت کے لئے ایک انتہائی نقصان دہ کیمیکل بیچنے کاانکشاف

اتوار 26 فروری 2017 16:32

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) شہرمیںمضرصحت اورغیرمعیاری مصنوعات کی فروخت عروج پر،چائے پتی کے نام پرانسانی صحت کے لئے ایک انتہائی نقصان دہ کیمیکل بیچنے کاانکشاف ،عوامی حلقوں کاڈپٹی کمشنرسے نوٹس لینے کامطالبہ ،تفصیلات کے مطابق صوبے کے دوسرے بڑے شہرخضدارمیں مضرصحت اورغیرمعیاری اشیاء خوردونو ش کاکاروبارعروج پرہے ،چندپیسوں کی لالچ میں لوگوں کی صحت سے کھیلنے والے اب چائے پتی کے نام پر انتہائی نقصان دہ کیمیکل کی ملاوٹ سے بھی بازنہیں آرہے ،یہی صورتحا ل دیگراشیاء کی ہے ،رپورٹ کے مطابق اس وقت خضدارشہرکے اکثرہول سیل دکانوں پرفروخت ہونے والی چائے پتی اوربچوں کے دودھ میں بڑے پیمانے پرملاوٹ کی جارہی ہے جبکہ غیرمعروف کمپنیوں کے نام پرحرام چیزوں سے تیارکی گئی گھی کی فروخت بھی سرعام جاری ہے ،مذکورہ گھنائونے دھندے میں چندبڑے ہندوساہوکارملوث ہیںجورشوت اوراثرورسوخ کے بناپراپنے اس منافع بخش کاروبارکواطمینان کے ساتھ چلارہے ہیں،اس حوالے سے بارہاسول سوسائٹی کی جانب سے نشاندہی اورملوث عناصرکے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاگیامگرمذکورہ دھندے میں ملوث عناصر اثرورسوخ اوررشوت کوزریعہ بناکرقانون کی گرفت سے آزادپھیررہے ہیں،خضدارکے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اورڈپٹی کمشنرسہیل الرحمن بلوچ سے اپیل کی ہے کہ شہرکے ہول سیل دکانوں پرمضرصحت اورغیرمعیاری مصنوعات کی فروخت کانوٹس لیکرملوث ساہوکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیں تاکہ سادہ لوح عوام کی جان ومال محفوظ ہو۔

متعلقہ عنوان :