اوستہ محمد:نقاب پوش شخص مندر میں داخل ہوگیا،ہندوئوں کی دوڑیں لگ گئیں

مشتبہ شخص مندر میں نماز ادا کی اور چلا گیا، اقلیتوں کا پولیس کو بیان

اتوار 26 فروری 2017 16:32

اوستہ محمد:نقاب پوش شخص مندر میں داخل ہوگیا،ہندوئوں کی دوڑیں لگ گئیں
اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) گزشتہ شب ایک شخص نقاب پوش مندر میں داخل ہوا تو مندر میں پوجا پاٹ کرنے ولے ہندووں میں دوڑیں لگ گئیں اور اس نے کہا کہ میں مندر میں نماز پڑھنے آیا ہوں اور اس نے بقول اقلتوں کے کہ اس نے وہا ں نماز بھی پڑہی تو اقلیتوں نے پولیس کو اطلا ع دی جب تک پولیس آئی تو وہ مشتعبہ آدمی مندر سے نکل گیا بتایا جاتا ہے کہ اس کی تصویر مندر میں لگے ہوئے سی سی ٹی کیمرے میں محفوظ ہے بعدازاں ایس ایچ اور عبدالروف جمالی بھی پہنچ گئے اقلتوں سے بیا بات قلمبند کئے اور انہوں نے کہا کہ حفاظت کے لئے ہم اقدامات کو سخت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :