حکومت نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا،پانامہ فیصلہ من وعن قبول کرینگے، میاں معین خان وٹو

فیصلہ آنے قبل اپوزیشن بلا جواز بیان بازی سے گریز کریں،رکن قومی اسمبلی

اتوار 26 فروری 2017 16:31

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی میاں معین خان وٹو نے کہا ہے کہ پانامہ ایشو پر سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کو من وعن قبول کیا جائے گا موجودہ حکومت نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اور کرتے رہیں گے فیصلہ آنے قبل اپوزیشن بلا جواز بیان بازی سے گریز کرے پوری قوم جانتی ہے کہ میاں نواز شریف اس معاملہ میں گناہ گار نہیں ہیں مسلم لیگ(ن) کی بڑتی ہوئی عوامی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں ہر قسم کی تنقید سے بالاتر ہو کر موجودہ حکومت ترقیاتی کاموں کی تکمیل جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر کالونی میں چیر مین یونین کونسل میاں فخر حیات وٹو کی رہائش پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میاں معین خان وٹو نے کہا کہ جمہوری حکومت کی گاڑی ترقی کی پٹری پر رواں دواں ہے مخالفین اس کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں لیکن ملک کی اٹھارہ کروڑ عوام ان کو ان کے مذموم عزائم اور سازش میں کامیاب نہیں ہونے دے گی انہوں نے کہا قوم بہت با شعور ہے اپناا چھا برا جانتی ہے اب کسی کے جھانسہ یا شعبدہ بازی میں آنے والی نہ ہے