سپریم کورٹ اسلام آباد رجسٹری میں رواں ہفتے پانچ جبکہ لاہور رجسٹری میں ایک بنچ مقدمات کی سماعت کریگا

اتوار 26 فروری 2017 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) سپریم کورٹ اسلام آباد رجسٹری میں رواں ہفتے پانچ جبکہ لاہور رجسٹری میں ایک بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔ ججز روسٹر اور کازلسٹ کے مطابق پہلا بنچ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہو گا۔

(جاری ہے)

دوسرا بنچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد اور جسٹس سردار طارق مسعود ، تیسرا بنچ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، چوتھا بنچ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم پر مشتمل ہو گا جبکہ پانچواں بنچ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہو گا۔

جبکہ لاہور رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی کی سربراہی میں جسٹس منظور پر مشتمل ہو گا۔ سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتہ علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہو گی۔۔۔( علی)