بھار تی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم کو یک زبان ہوناپڑے گا، عبدالرشید ترابی

حکومت پاکستان عالمی سطح پر جارحانہ سفارتی مہم کا اہتمام کرے،پاکستان میںدھماکے ہوں یاد تخریب کاری اس میں بھارت ملوث ہے،کشمیر ی کمیونٹی سے خطاب

اتوار 26 فروری 2017 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم کو یک جان اور یک زبان ہوناپڑے گا،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہاہے حکومت پاکستان عالمی سطح پر جارحانہ سفارتی مہم کا اہتمام کرے،پاکستان میں مقیم 20لاکھ مہاجرین مسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر اپناکردار ادا کریں،رائے عامہ منظم کریں،حکومت پر دبائو ڈھائیں،میڈیا اور دیگر ابلاغ کے ذریعے بھارتی مظالم بے نقاب کریں،ان خیالات کا اظہارا نھوںنے دبئی سے واپسی پر کراچی میں کشمیری کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پاکستان میںدھماکے ہوں یادیگر تخریب کاری اس میں بھارت ملوث ہے ،بھارت پاکستان کو عدم استحکام کر شکارکرناچاہتاہے،بھارت سے دوستی کے دھوکے سے نکل کر پالیسی بنائی جائے،مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات قائم نہیںہوسکتے،بھارت دوستی اور مذاکرات کو کشمیریوںکے خلاف جنگی ہتھیار کے طو ر پراستعمال کررہاہے اور عالمی برداری کو بھی گمراہ کررہاہے،ہندوستان کو ہر سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اہل کشمیرنے ہمیشہ کشمیریوںکو بے مثال ساتھ دیاہے اس کردار کو برقرار اور مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،جماعت اسلامی پاکستان ور اس کی قیادت جس طرح کشمیریوںکے ساتھ کھڑی ہے اسی طرح دیگر جماعتوں کو بھی کھڑا ہونا چاہیے انھوںنے جماعت اسلامی کے کارکنوںکو ہدایت کی کہ وہ یہاں کی مقامی قیادت کو مقبوضہ کشمیرکے تازہ حالات سے آگاہ رکھیںاور یہاںکے میڈیاا ورذرائع ابلاغ کو بھی آگاہ کریں او ران سارے معاون اداروںکو اپنی پشت پرکھڑا کریں،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے خود ہندوستان وزراء کہہ رہے ہیںکہ کشمیر ہمارے ہاتھوں سے نکل چکاہے،کشمیر ہندوستان ہاتھوںسے کب کا نکل چکا ہے مگر اس کامیابی کو نتیجہ خیزبنانے کے لیے حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی نے اول روز سے اس تحریک کو ترحیجی اول بنایا ہے اور آج بھی اسمبلی کے اندر اور باہر ہرجگہ تحریک ہمارے لیے اولین ترجیحی ہے۔مکمل کشمیرکی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔۔۔۔۔۔راٹھور