فیصل آباد، تھانہ سٹی سمندری کی حوالات توڑنے والا ملزم گرفتار

اتوار 26 فروری 2017 16:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) تھانہ سٹی سمندری کی حوالات توڑکرفرارہونے والے ایک اورملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق 19فروری کو تھانہ سٹی سمندری کی حوالات کی دیوارتوڑکرقتل ،ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان رحمت ،غفو ر،محمدندیم ،قاسم، ناصراقبال اورابوبکرڈیوٹی پر موجود سنتری اورمحررکو رسیوں سے باندھ کرسرکاری رائفل چھین کرفرارہوگئے۔پولیس نے چندگھنٹے بعد ہی شیخوپورہ سے ملزم ندیم کو گرفتارکرلیاتھا گزشتہ روزپولیس نے لاہورکے قریب سے ناصراقبال کو بھی گرفتارکرلیا ہے۔دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی پولیس مختلف مقامات پرچھاپے ماررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :