Live Updates

ایپکس کمیٹی پنجاب کااجلاس،دہشتگردی،انتہاپسندی اورفرقہ واریت کےمکمل خاتمےکاعزم

رینجرز،سی ٹی ڈی اورپولیس کے مشترکہ آپریشنزکادائرہ مزیدوسیع کرنےکافیصلہ،پی ایس ایل کافائنل لاہورمیں کروانےکاجائزہ،اجلاس میں کورکمانڈرلاہور،مشیرقومی سلامتی سمیت دیگرحکام کی شرکت ،ہشتگردوں اورسہولتکاروں کوعبرت کانشان بنادینگے،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی اجلاس میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 فروری 2017 16:21

ایپکس کمیٹی پنجاب کااجلاس،دہشتگردی،انتہاپسندی اورفرقہ واریت کےمکمل ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26فروری2017) : وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس ہوا،جس میں لاہورسمیت پنجاب بھرمیں امن وامان کی صورتحال پرغورکیاگیا۔ ذرائع کے مطابق آج یہاں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل صادق علی،مشیرقومی سلامتی اور آئی جی پنجاب سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن کاتفصیلی جائزہ لیاگیا جبکہ پی ایس ایل کے لاہورمیں فائنل پربھی غوربھی کیاگیا۔اجلاس میں دہشتگردی ،انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم کااعادہ کیاگیا۔رینجرز،سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشنز کادائرہ مزید وسیع کرنے کافیصلہ کیاگیا۔دہشتگردوں اور سہولتکارو ں کوکمین گاہوں سے نکال کرنشان عبرت بنانے کافیصلہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دہشتگردوں اور سہولتکاروں کے خلاف جاری آپریشن پراظہاراطمینان کیاگیا۔اجلاس میں مساجداور عبادتگاہوں کوفول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایت بھی کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردوں اور سہولتکاروں کاروں نیٹ ورک ختم کیاجائیگا۔ناپاک عزائم رکھنے والوں کوعبرت کانشان بنادینگے۔پاکستان کے محب وطن اور دلیرعوام کاعزم مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن کی ناپاک سازش کواجتماعی کاوشوں سے ناکام بنائیں گے۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات