وزیراعظم کا دورہ ترکی انتہائی کامیاب رہا، دورے سے پاکستان اور ترکی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے‘وحید گل

اتوار 26 فروری 2017 16:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی وحید گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ ترکی انتہائی کامیاب رہا، دورے سے پاکستان اور ترکی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت کام کررہی ہے مخالفین صرف باتیں کرتے ہیں ۔ سی پیک کے علاوہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں گیس کی بنیاد پر 3600 میگا واٹ کے منصوبے بھی لگائے جا رہے ہیں۔

تین سال میں ملک میں ہر طرف ترقی ہوئی،ملک بھر میں خوشحالی کاسفر جاری ہے۔

(جاری ہے)

صحت ،تعلیم ،زراعت ،لائیوسٹاک،توانائی ،معدنیات سمیت ہر شعبہ کی کارکردگی نمایاں ہے ،۔د ھرنے کی سیاست کرنے والے ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ عمران خان ترقی کے اس سفر میں ساتھ دیں وہ احتجاج کی سیاست چھوڑ دیں۔انہوں نے کہاکہ ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ ماضی میں اگر توانائی کے بحران پر قابو پالیا جاتو اب صورت حال مختلف ہوتی۔ چین نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ہاتھ تھام کر دوستی کا حق نبھایا ہے۔ چین کے پاس دیگر ممالک میں سرمایہ کاری کے آپشن موجود تھے لیکن اس نے پاکستان کو ترجیح دی۔

متعلقہ عنوان :