سرکاری سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے میں توسیع

اتوار 26 فروری 2017 16:01

راولپنڈی۔08فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء)پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں سولر پینلز کی تنصیب کے منصوبے میں توسیع کی منظوری دے دی ،پہلے مرحلے میں 15ہزار سرکاری سکولوں کی تعداد کو بڑھا کر 17ہزار کر دیا گیا جس کے بعد ابتدائی مرحلے میں 17ہزار سرکاری سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا جبکہ 7سو بنیادی مراکز صحت کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق توانائی کے باکفایت طریقوں سے استفادہ کے لیے حکومت نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کے سرکاری سکولوں اور بنیادی مراکز صحت کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے اقدامات تیز کر دیئے ہیں ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور فرانس کے اے ایف ڈی بینک کے پروگرام کے تحت پنجاب کے 17 ہزار سکولوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا جبکہ ایشیائی ترقیاتی بنک اور اے ایف ڈی کے پروگرام کے تحت ہی پنجاب کے 7 سو بنیادی مراکز صحت کو بھی سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔