ٹریفک روانی کے لیے جناح روڈ پر لوڈر گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

اتوار 26 فروری 2017 16:01

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) سٹی ٹریفک پولیس نے جناح روڈ پر ٹریفک روانی کے لیے اقدامات کا فیصلہ کر لیا ،یہ فیصلہ تاجروں کی جانب سے کی گئی اپیل کے بعد کیا گیا ۔جناح روڈ کے تاجروں سے ایک ملاقات میں چیف ٹریفک آفیسرچوہدری شاہد یوسف نے کہا کہ جناح روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا جائے گا ۔اس ضمن میں تاجر ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں،جناح روڈ پرلوڈنگ گاڑیوں ،سوزوکیاں اور شہ زورگاڑیوں کے داخلہ بندکریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انجمن تاجران جناح روڈ کے صدرشاہد ملک ،ناصرمیر،شیخ طلحہ،عبدالحمید کھوکھر،طارق وحید بٹ ،شوکت محموداوردیگر تاجرنمائندے بھی موجودتھے ۔ سی ٹی او چوہدری شاہد یوسف نے ایریا انسپکٹرکو جناح روڈ پر وارڈنز کی تعداد میں اضافہ کی ہدایت کی اور کہاکہ داخلی راستوں پر رکاوٹیں ڈال کر بڑی گاڑیوں کو داخلہ بندکردیاجائے ،غیر قانونی پارکنگ پر کھڑی گاڑیاں فوری لفٹ کی جائیں گی ،انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے باعث تاجروں کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش مسائل کے ازالہ کیلئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :