پاکستان آم پیدا کرنے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے ، ماہرین

پنجاب میں دو لاکھ 71 ہزار 700 ایکڑ رقبہ پر آم کے باغات سے سالانہ 12 لاکھ 80 ہزار ٹن پیداوارحاصل کی جاتی ہے

اتوار 26 فروری 2017 16:01

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان آم پیدا کرنے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے ، پنجاب میں دو لاکھ 71 ہزار 700 ایکڑ رقبہ پر آم کے باغات ہیں جن سے سالانہ 12 لاکھ 80 ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ماہرین نے کہاکہ پاکستانی آم کی بر آمدات میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں ۔محکمہ زراعت پنجاب کے حکام نے بتایاکہ امریکہ کی تین ریاستوں (میسی سیپی، ٹیکساس اور لووا) میںآم کی برآمد کے لئے ریڈیشن پلانٹ نصب کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ریڈیشن پلانٹس لگنے سے آموں کی برآمدات کے لئے پاکستانی تاجروں کو نیا موقع میسر آئے گا۔ امریکہ میں پاکستانی آم کی بہت مانگ ہے تاھم امریکہ صرف ریڈیشن شدہ آم ہی درآمدکرتا ہے۔اسی مقصد کے تحت تین پلانٹس کی تنصیب کی گئی ہے ۔ مذکورہ تین ریڈیشن پلانٹس کی تنصیب کے بعد پاکستانی آم بغیر ریڈیشن امریکہ بھجوایا جاسکے گا جس سے پاکستانی آم کی بر آمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا ۔زرعی ماہرین کے مطابق آم کے تاجروں کو کم قیمت پر آم امریکہ برآمد کرنا چاہیے تاکہ وہاں موجود منڈی کو کوئی دوسرا ملک کم قیمت پر آم مہیا کر کے قبضہ نہ کرلے۔

متعلقہ عنوان :