وزیراعظم نوازشریف نےپی ایس ایل كافائنل لاہورمیں كرانےكاگرین سگنل دیدیا

پی ایس ایل کےفائنل کی بہترین سکیورٹی کیلئےقانون نافذ کرنیوالے اداروں کےساتھ ملکراقدامات اٹھائےجائیں۔وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کوہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 فروری 2017 15:56

وزیراعظم نوازشریف نےپی ایس ایل كافائنل لاہورمیں كرانےكاگرین سگنل ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26فروری2017) : وزیراعظم محمد نوازشریف نے پی ایس ایل كا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں كرانے كا گرین سگنل دے دیاہے،جس کے تحت وزیراعظم نےوزیراعلیٰ پنجاب کوہدایت کی ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کی بہترین سکیورٹی کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ ملکراقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس كے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کے دوران غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ كرنیوالے تمام اداروں  كیساتھ ملكر بہترین سكیورٹی اقدامات كئےجائیں  تاكہ پاكستانی عوام اورغیرملكی كركٹرز کو بھرپورتحفظ کایقین دلایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ جلد پاکستان میں واپس آئے۔