میراسامان ہلکارکھنا”اس دفعہ میں جلدی واپس آجاؤں گا“شہیدکیپٹن کی گفتگو

بات سچ ثابت ہوئی10فروری کوپاکستانی جھنڈےمیں لپٹے چہرے پر پرسکون نیندنمایاں تھی،یونیفارم کےبارےجذباتی ہونےکےسوال پرکہا،اپنے ملک،فوج،ایوی ایشن اورسکواڈرن کیساتھ وفاکارشتہ رکھتاہوں،مشن پرجاتےتوکہتےڈیئراپناخیال رکھنا،رونا نہیں،دراصل مجھے آنیوالےدنوں کیلئے تیارکررہے تھے،ڈیئرعاصم پاک فوج میرابہت خیال رکھتی ہے۔شہید کی بیوہ کی خط نماخودکلامی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 فروری 2017 15:38

میراسامان ہلکارکھنا”اس دفعہ میں جلدی واپس آجاؤں گا“شہیدکیپٹن کی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26فروری2017) : پاک فوج کے شہید کیپٹن عاصم کریم خان کی بیوہ کی خط نماخودکلامی منظرپرآگئی۔شہید عاصم نے کہا کہ میراسامان ہلکارکھنا ”اس دفعہ میں جلدی واپس آجاؤں گا“ بات سچ ثابت ہوئی 10فروری کوپاکستانی جھنڈے میں لپٹے چہرے پر پرسکون نیندنمایاں تھی،یونیفارم کے بارے جذباتی ہونے کے سوال پرکہا،کہ اپنے ملک،فوج،ایوی ایشن اور سکواڈرن کیساتھ وفاکارشتہ رکھتاہوں، مشن پرجاتے توکہتے ڈیئراپناخیال رکھنا،رونا نہیں،دراصل مجھے آنیوالے دنوں کیلئے تیارکررہے تھے،کہ ڈیئرعاصم پاک فوج میرابہت خیال رکھتی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہید کیپٹن عاصم کریم خان کی بیوہ کی خط نماخودکلامی کرتے ہوئے کہا کہ 2فروری 2010ء کی تاریخ کبھی بھولنے والی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جب میں عاصم کوآخری بارسلام کہااور دورجاتے ہوئے ہاتھ ہلایا۔مجھے شدیدبخاراور زکام تھا۔عاصم چنددنوں کی چھٹی گزارنے ملتان آئے ہوئے تھے۔ان کوفاٹامیں ایک مشن کیلئے طلب کیاگیا۔وہ ایوی ایشن پائلٹ تھے۔

انہوں نے جاتے ہوئے کہا تھا کہ ”اس دفعہ میں جلدی واپس آجاؤں گا“اس لیے میراسامان ہلکارکھنا۔یہ بات انہوں نے ایک رات جانے سے پہلے کہی تھی۔انہوں نے یہ بات کس قدرسچ کہی تھی ،کیونکہ 10فروری کوہی ان کی واپسی ہوئی لیکن پاکستانی جھنڈے میں لپٹے ہوئے اور چہرے پرایک پرسکون نیندنمایاں نظرآرہی تھی۔شہیدکی بیوہ نے مزیدلکھا کہ میں سات فروری کوایک ٹیکسٹ میسج کیاتھا کہ”آپ اپنی یونفارم کے بارے اس قدرجذباتی اورحساس کیوں ہوجاتے ہیں؟“2بج کر23منٹ پران کاجواب حسب توقع موصول ہوا۔

کیونکہ”میں اپنے ملک،فوج،ایوی ایشن اور سکواڈرن کیساتھ وفاکارشتہ رکھتاہوں،ادارے خودکچھ بھی نہیں ہوتے،یہ ہم انسان ہیں جوادارے بناتے ہیں“شہید عاصم کی بیوہ نے کہا کہ پھرعاصم نے یہ سچ ثابت کیاکہ وہ اپنی مٹی سے کس قدرمحبت رکھتاتھا۔انہوں نے کہا کہ میں عاصم کوسلیوٹ کرتی ہوں،میں ہرآنے والے دن پہلے سے زیادہ تمھیں مس کرتی ہوں۔وہ مشن پرجاتے ہوئے میراچہرہ اپنے ہاتھوں میں تھام کرمسکراتے اور کہتے اوکے ڈیئراپناخیال رکھنا،رونا نہیں۔لیکن مجھے اب سمجھ میں آتاہے کہ وہ مجھے آنے والے دنوں کیلئے تیارکررہے تھے۔۔ڈیئرعاصم پاک فوج میرابہت خیال رکھتی ہے،مجھے ہرتقریب میں بلایاجاتاہے ۔۔پاک فوج کے شہید کیپٹن عاصم کی بیوہ کے خط کے بارے مزید جاننے کیلئے ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :