کنزالایمان ویلفیئر سوسائٹی اٹک کے صدرراجہ محمد طفیل جرال کے جواں سال بیٹی27سالہ راجہ محمد بلا ول کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی

اتوار 26 فروری 2017 15:31

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) کنزالایمان ویلفیئر سوسائٹی اٹک کے صدرراجہ محمد طفیل جرال کے جواں سال بیٹے اور ممبر قانون ساز اسمبلی آزدا کشمیر راجہ محمد صدیق کے بھانجے ،27سالہ راجہ محمد بلا ول بقضائے الہی انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ آج دن عید گاہ اٹک میں ادا کی گئی انکی نماز جنازہ میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد،راجہ محمد اسحاق المعروف ساقی،ممبر صوبائی اسمبلی سید اعجاز حسین بخاری،چیئرمین میونسپل کمیٹی اٹک ناصر محمود شیخ،معروف قانون دان شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ،پی ٹی آئی کے مقامی راہنماء سید یاور بخاری کے علاوہ صحافیوں،وکلاء،دانشوروں،سیاسی و سماجی کارکنان و عمائدین نے کثیر تعداد میںشرکت کی اورمرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی