اٹک میں 1376ملین روپے کی لاگت سے بجلی گیس کی فراہمی سمیت 771ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائیں گی‘وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور

اتوار 26 فروری 2017 15:31

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خصوصی پروگرام کے تحت ضلع اٹک کے حلقہ این اے 57,58,59اور صوبائی حلقہ پی پی15,16,17,18اور 19کے مختلف علاقوں میں 1376ملین روپے کی لاگت سے بجلی گیس کی فراہمی سمیت 771ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائیں گی ۔انہوں نے یہ بات اتوار کے روز اپنی رہائش گاہ پر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے بتایا کہ اس خطیر رقم سے جو ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائیں گی ان میں بجلی کی 424سکیمیں ،سوئی گیس کی 20،نالیوں اور گلیوں کی پختگی کی 67،اور سڑکوں کی تعمیر کی 258سکیمیں شامل ہیں۔ ان سکیموں پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا ۔انہوں نے بتا یا کہ ضلع بھر میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت بلڈنگ کی 35سکیمیں جاری ہیں جن پر 1221.820ملین روپے لاگت آئی ہے اس کے علاوہ سڑکوں کی بحالی اور مرمت کی 12سکیمیں جن پر 4496.446ملین روپے لاگت آئے گی ،فزیکل ہیلتھ کے تحت 18سکیمیں جاری ہیں جن پر 1343.444ملین روپے لاگت آئے گی،جبکہ ایجوکیشن کی ایک سکیم پر 11.415ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیہی روڈ پروگرام کی سکیمیں بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جن میں این اے 57کی 235سکیمیں جن پر 559.739 ملین روپے ،این اے 58کی 347سکیمیں جن پر 400.151اور این اے 59کی 189سکیمیں پر 417.087ملین روپے لاگت آئے گی ۔وزیر اعلی ترقیاتی پیکج کے تحت سات سکیمیں جاری ہیں جن پر 43.017ملین روپے لاگت آئے گی ۔ضلعی ترقیاتی پروگرام کے تحت 27سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں،جن پر 125ملین لاگت آئی ہے ،کمیونٹی ڈیلپمنٹ پروگرام کے تحت 40سکیمیں مکمل کر لی گئیں ہیںجن پر 171.388ملین روپے لاگت آئی ہے ۔

کمیونٹی پروگرام 2016,17کے تحت 12سکیمیں جاری ہیں جن پر 154.301ملین روپے لاگت آئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام کے تحت 228سکیمیں جار ی ہیں جن پر 408ملین روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی سکیموں سے لاکھوں کی آبادی مسفتفید ہو گی اور معیار زندگی بہتر ہو گا

متعلقہ عنوان :