اوگرا کنزیومر پرائس کا نوٹیفیکیشن فوراً واپس لے‘ایل پی جی ایسوسی ایشن

اتوار 26 فروری 2017 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) ایل پی جی ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اوگرا اور وزارت پٹرولیم پر زور دیا ہے کہ وہ کنزیومر پرائس کے سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفیکیشن فوراً واپس لے جس کے تحت کنزیومر پرائس بشمول تمام ٹیکسز اور چارجز 910روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ اس غیر منطقی اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھے بغیر کیے گئے فیصلے سے ایل پی جی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

ایل پی جی ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کہا کہ اوگرا نے خطرناک نتائج کو مدنظر رکھے اور سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر یہ فیصلہ کیا ہے جس سے کنزیومر اور انڈسٹری دونوں ہی بٴْری طرح متاثر ہونگے۔ وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل نے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے لیے اتھارٹی پر دبائو ڈال کر صورتحال کو مزید خراب کیا ہے کیونکہ اس سلسلے میں سٹیک ہولڈرز کے مفادات کو بالکل نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیکر ایل پی جی انڈسٹری سے مشاورت نہ کی گئی تو پانچ لاکھ سے زائد لوگ بے روزگار ہوجائیں گے۔ ایسوسی ایشن نے اوگرا اور وزارت پٹرولیم پر زور دیا کہ وہ ایل پی جی انڈسٹری کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ فی الفور واپس لے۔

متعلقہ عنوان :