شعبہ تعلیم میں پاکستان بہت آگے نکل چکا ہے ، ہمارے طالب علم محنتی ہیں ان میں زندگی میں کچھ کرنے کا جذبہ موجود ہے‘آزادعلی تبسم

اتوار 26 فروری 2017 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہاہے کہ شعبہ تعلیم میں پاکستان بہت آگے نکل چکا ہے ، ہمارے طالب علم محنتی ہیں ان میں زندگی میں کچھ کرنے کا جذبہ موجود ہے، وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دورہ امریکہ کے موقع پر تعلیم کو اہمیت دیتے ہوئے نالج پارک منصوبے پر دستخط کئے جس کے تحت 10 ہزار طالبعلم امریکہ میں اعلی تعلیم حاصل کرینگے جس کیلئے حکومت نے بجٹ بھی مختص کر دیا ہے جو کہ موجودہ حکومت کا تعلیمی میدان میں بڑا کارنامہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیا ن میں ا نہوںنے کہاکہ پاکستان امریکہ کی بڑی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کیلئے مدعو کرے تا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کو پاکستان کی مثبت چیزوں کو اجاگر کرنا چاہئے اس سے پاکستان کی خارجہ پالیسی ہر سطح پر بہتر ہو گی اور ہماری معیشت ترقی کریگی، وزیر اعظم پاکستان کا دورہ ترکی بھی کامیاب رہا ۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوںگے ۔پاکستان کی خارجہ پالیسی عصری تقاضوں کے مطابق ہے ۔دنیا بھر میں پاکستان کے بارے رائے بہت اچھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :