شدت پسندی کم یا ختم کرنے کیلئے پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے ،ْپرویز مشرف

عالمی طاقتوں کو پاکستان کے کردارکااندازہ کرنا چاہئے ،ْسابق صدر کا خطاب

اتوار 26 فروری 2017 15:21

شدت پسندی کم یا ختم کرنے کیلئے پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے ،ْپرویز ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ شدت پسندی کم یا ختم کرنے کیلئے پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے ،ْعالمی طاقتوں کو پاکستان کے کردارکااندازہ کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

جنوبی ایشین رائیزنگ کانفرنس سے خطاب میں سابق صدر نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو 80کی دہائی میں جہادی پالیسی کی ضرورت تھی ،ْعالمی طاقتوں کے تعاون سے پاکستان نے طالبان بنائے ،ْ اسلام آباد پر مذہبی شدت پسندی کو فروغ دینے کا الزام غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو اسٹرٹیجک تعلقات میں جنوب ایشائی ممالک کیساتھ توازن رکھنا پڑیگا ،ْجنوب ایشیائی ممالک کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، بینکنگ سیکٹر، زر مبادلہ کانظام بہترکرنا ہوگا۔پرویز مشرف نے کہاکہ فوج کی خواہشات کیبرخلاف پاک فوج کے بجٹ کو اپنے دور حکومت میں کم کیا تھا، پاکستان اور بھارت کو سرکریک، سیاچن، کشمیر جیسے مسائل کے حل کی طرف بڑھنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :