آزاد جموں وکشمیر کے باشعور عوام وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی کرپشن سے پاک اور گڈ گورننس کی پالیسی کو سہراتے ہیں‘ عوام کو پیپلزپارٹی کے پچھلے پانچ سال کا دور بھی یاد ہے ‘ روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر لوگوں سے ووٹ لیکر انکو کرپشن غربت افلاس اور بیروزگاری کے علاوہ اور کچھ بھی نہ دے سکی

مسلم لیگ (ن)میرپور کے ڈویژنل نائب صدر راجہ محمد علی کا بیان

اتوار 26 فروری 2017 15:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) آزاد جموں وکشمیر کے باشعور عوام وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی کرپشن سے پاک اور گڈ گورننس کی پالیسی کو سہراتے ہیں‘ عوام کو پیپلزپارٹی کے پچھلے پانچ سال کا دور بھی یاد ہے ۔ روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر لوگوں سے ووٹ لیکر انکو کرپشن غربت افلاس اور بیروزگاری کے علاوہ اور کچھ بھی نہ دے سکی ۔

اپوزیشن لیڈر اسمبلی کے اندر اپنے آپ کو اتنا پاک صاف بیان کر رہے ہیں جیسا کہ انہوںنے اپنے پانچ سال دور میں دودھ کی نہریں بہا دیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے ڈویژنل نائب صدر راجہ محمد علی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ حلقہ چڑھوئی میں یہ بات زبان زدعام ہے کہ چوہدری یاسین اپنی سیٹہار چکے تھے اور رات کی تاریکی میں فیصلہ ان کے حق میں کروایا تھا ۔

یہ شخص اتنا احسان فراموش ہے اس کو وہ وقت بھی یاد ہونا چاہیے کہ یہ اپوزیشن لیڈر ن لیگ کے ووٹوں کے بغیر نہیں بن سکتا تھا آج بڑی باتیں کر رہا ہے چوہدری یاسین پہلے اپنا گند صاف کریں پھر ن لیگ کی حکومت پر تنقید کریں ۔ مسلم لیگ ن کے تمام کارکن قائد راجہ فاروق حیدر خان کے کرپشن سے پاک اور گڈ گورننس کی پالیسی کو من و عن تسلیم کرتے ہیں اور انکی مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :