سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے تعلیمی پیکج بخال کر کے حق وسچ کا بو ل بالا کیا ہے‘تعلیمی پیکج فیصلے سے ریاست کے غریب‘ مزدور‘ کسان اور پسئے ہوئے طبقات کی فتح ہوئی ہے

پیپلز پارٹی یونین کونسل کنیلی کے رہنما چوہدری لقمان لیاقت کا انٹرویو

اتوار 26 فروری 2017 15:20

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل کنیلی کے رہنما چوہدری لقمان لیاقت نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے تعلیمی پیکج بخال کر کے حق وسچ کا بو ل بالا کیا ہے۔تعلیمی پیکج فیصلے سے ریاست کے غریب،مزدور،کسان اور پسئے ہوئے طبقات کی فتح ہوئی ہے۔پیپلز پارٹی کا منشور ہی عوامی خدمت ہے اور پیپلز پارٹی کا پانچ سالہ دور حکومت ریاستی عوام کے سامنے ہے۔

پیپلز پارٹی کے منصوبوں پر نئی تختیاں لگا کر لیگی رہنما حلقہ کے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے ہیں۔سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں،کنٹریکٹ اور بیان حلفیوں کی بنیاد پر الیکشن لڑنے والے سیاسی بت سیاست کے میدان میں چوہدری مجید کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

حلقہ دو اسلام گڑھ چکسواری کل بھی پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے آج بھی اور ہمیشہ رہیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔چوہدری لقمان لیاقت نے مذید کہا کہ لیگی حکومت نے اپنے چھ ماہ کے دوران بے روزگاری میں اضافہ کیا،منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی کے ملازمین کو نوکریوں سے سبکدوش کر کے غریب متاثرین منگلا ڈیم کے چولہے ٹھنڈے کیے گے۔

اقرباء پروری کو پروان چڑھایا گیا۔خطے کے اندر لوڈ شیدنگ میں بے تحاشہ اضافہ کر کے شہریوں اور تاجروں کو ناکوں چنے چبوانے پر مجبور کیا گیا۔بھمبر میں نہتے سائلیں کی فریادسننے کی بجائے ان پر آنسو گیس کے شیل پھینکے گے اور جھوٹے اور بے بنیاد اور من گھڑت مقدمات درج کیے گے۔ن لیگ کی حکومت خطے کے اندر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور عوامی خدمت کا جعلی ڈنڈورہ پیٹنے میں مصروف ہے۔

حلقہ دو اسلام گڑھ چکسواری میں سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے منصوبہ جات پر دوبارہ نئی تختیاں لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی گئی۔سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے تعلیمی پیکج بارے تاریخی فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت کا تعلیم بارے کیے گے اقدامات بلکل درست تھے ،ن لیگ تعلیمی پیکج کو سیاسی تعصب کی نظر کرنا چاہتی تھی ،فیصلے سے ریاستی عوام کا بول بالا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :