سابق مشیر راجہ مبشر اعجاز کامحکمہ تعلیم کے افسر راجہ منصور خانکی والدہ کی وفات پر گھر جاکر اظہار تعزیت

اتوار 26 فروری 2017 15:20

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) پی پی آزادکشمیر کے مرکزی راہنماء وسابق مشیر برائے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ مبشر اعجاز ایک روزہ دورے پر ہٹیاں بالا پہنچے جہاں پر انہوں نے محکمہ تعلیم کے راجہ منصور خان،ٹھیکدار راجہ راشدخان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر ان کے گھر نیلی میں جاکر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر راجہ مبشر اعجاز نے کہا کہ ماں کا رشتہ دنیا کا انمول رشتہ ہے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ماں کا جدائی کا صدمہ ناقابل برداشت ہے بعدازاں پی پی آزادکشمیر کے مرکزی راہنماء وسابق مشیر برائے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ مبشر اعجازنے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پریس کلب سیدعدنان فاطمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا سیکولر ازم ایک ڈھونگ ہے بھارت توسیع پسندانہ ذہنیت کا شکار ہے اقوام متحدہ بھارت کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں اور ایل او سی پر بسنے والے نہتے شہریوں پر گولہ باری کا نوٹس لے مسئلہ کشمیر کے مستقل اور پائیدار حل کے بغیر جنوب مشرقی ایشیاء میں قیام امن ممکن نہیں انہوں نے کہا ہم امن کے خواہاں ہیں مگر ہماری امن پسندی کو بھارت سرکار ہماری کمزوری نہ سمجھے ایل او سی پر بسنے والے اور پورے آزاد کشمیر میں بسنے والے کشمیری مسلح افواج کی پشت پر کھڑے ہیں گزشتہ روز وادی نیلم میں بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں شہید و زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ وادی میں تاریخ کا طویل ترین کرفیو نافذ کرتے ہوئے مسلسل انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں بھارت طاقت کے زور پر غیور کشمیریوں کو بنیادی حق خود ارادیت سے زیادہ دیر محروم نہیں رکھ سکتا انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر بارے اپنا اصولی موقف پیش کیا ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے تاریخٰ الفاظ میں کہا تھا کہ کشمیر کے حصول اور آزادی کیلئے ہزار سالہ جنگ بھی کرنے پڑے تو کریں گے انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں گزشتہ دور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت میں عالمی سطح پر پزیرائی ہوئی ایل او سی پر بسنے والے نہتے شہریوں پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ انتہائی بزدلانہ اقدام ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :