پاک فوج کے آپریشن رد السفاد سے پاکستان میں سیاسی و مذہبی افراتفری کا خاتمہ ہو گا ‘ملک ترقی کی جانب گامزن ہو گا‘ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے وفاق اور اس کی وحدت کی حفاظت کیلئے اٹھائے اقدامات کی ہمیشہ حمایت جاری رکھے گی

مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموںو کشمیر کے ناظم اعلی دا نیال شہاب مدنی کی بات چیت

اتوار 26 فروری 2017 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموںو کشمیر کے ناظم اعلی دا نیال شہاب مدنی نے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن رد السفاد سے پاکستان میں سیاسی و مذہبی افراتفری کا خاتمہ ہو گا اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے وفاق اور اس کی وحدت کی حفاظت کے لیے اٹھائے اقدامات کی ہمیشہ حمایت جاری رکھے گی۔

مظفرآباد میں مارچ میں سیرت شافع محشر ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ آزاد کشمیر میں عوام کو درپیش مسائل کے ذمہ دار ہم خود ہیں،ان مسائل کے حل کے لیے عوام کو خود اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مرکزی سیکرٹریٹ جامعہ المحمدیہ میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم تبلیغ و ممبر مرکزی علمائو مشائخ کونسل رئیس جامعہ محمدیہ مولانا زاہد السلام اثری،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم تعلیم مولانا عصمت اللہ عاصم،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم برائے معلمین ومدریسین مولانا محمد یونس صدیقی،مولانا شیخ محمد ندیم و دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث آمد ہ ماہ مارچ میں سیرت شافع محشرؐ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔

اس کانفرنس کے باقی امور کی انجام دہی کے لیے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم اعلی دانیال شہاب مدنی نے مولانا محمد یونس صدیقی کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر کے ناظم اعلی دانیال شہاب مدنی نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس ملک میں درپیش مسائل کو حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،وطن عزیز میں سیاسی و مذہبی افراتفری کے خاتمہ اور دہشت گردی کے سد باب کے لیے پاک فوج کا آپریشن رد الفساد اہم کردار ادا کرے گا۔

آپریشن رد الفساد سے پاکستان میں اندونی چھپے ہوئے شر پسند عناصر کی نا صرف حوصلہ شکنی ہو گی بلکہ آئندہ آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے آپریشن رد الفساد کا کلیدی کردار ہو گا ۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث مسلح افواج پاکستان کی جانب سے ملک دوست اقدام کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور دشمنان پاکستان کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا مضبوط وفاق ہی دراصل مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے ،سرحدوں پر جاری کشیدگی اور اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاست کے تمام ستونوں کو ایکائی بن کر کام کرنا ہوگا۔ بگڑے ہوئے سماج سے چھٹکارا اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ سے ہی پاکستان کی فیڈریشن مضبوط ہو گی۔

متعلقہ عنوان :