وزیر اعظم کے دورہ ترکی سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوںگے ،آزاد تبسم

اتوار 26 فروری 2017 15:10

لاہور۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہاہے کہ ہمارے طالب علم محنتی ہیں اور ان میں زندگی میں کچھ کرنے کا جذبہ موجود ہے، وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دورہ امریکہ کے موقع پر تعلیم کو اہمیت دیتے ہوئے نالج پارک منصوبے پر دستخط کئے جس کے تحت 10 ہزار طالبعلم امریکہ میں اعلی تعلیم حاصل کرینگے ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کی بڑی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کیلئے مدعو کرے تا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو،انہوں نے کہا کہ میڈیا کو پاکستان کی مثبت چیزوں کو اجاگر کرنا چاہئے اس سے پاکستان کی خارجہ پالیسی ہر سطح پر بہتر ہو گی اور ہماری معیشت ترقی کریگی، وزیر اعظم کا دورہ ترکی کامیاب رہا جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوںگے ۔

متعلقہ عنوان :