اٹک میں اربوں روپے کے منصوبوں پر فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں ،وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد

اتوار 26 فروری 2017 15:00

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت م ضلع اٹک میں اربوں روپے کے فلاحی اور ترقیاتی کاموں منصوبوں پر کام جاری ہیں ۔جبکہ موجودہ حکومت میگا پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے تا کہ ملک کوترقی یافتہ اور خوشحال ملکوں کی صف میں لا کھڑا کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی ملک اعتبار خان کی رہائش گاہ کھنڈہ ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر برائے معدنیات چوہدری شیر علی،صوبائی وزیربرائے کھیل اور نوجوانان جہانگیر خانزادہ ،ممبر صوبائی اسمبلی ظفر اقبال ملک ،ممبر صوبائی اسمبلی شاویز خان کے علاوہ نو منتخب یونین کونسلز کے چیئرمین بھی موجود تھے ،شیخ آفتاب احمد نے اس بات پر زور دیا کہ تمام علاقائی لیڈران اپنے وورکروں کو متحد کریں اور انہیں ملکی اور علاقائی حالات سے آگاہ کریں تا کہ وہ آنے والے الیکشن میں اپنی بھر پور توانائیوں کا استعمال کرتے ہوئے ضلع اٹک کو مسلم لیگ ن کا گڑھ ثابت کریں انہوں نے کہا کہ چھوٹے موٹے اختلافات کو پس پشت رکھ کر ملک کی بہتری کی خاطر مل کر کام کریں ،انہوں نے کہا کہ اٹک کی تعمیرو ترقی پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں تا کہ عوام کا معیار زندگی بہتر ہو اس موقع پر انہوں نے سردار احسن کو ڈسٹرکٹ کونسل کا لیڈر آف اپوزیشن مقرر کیا ۔