مسلم لیگ(ق)نےپیپلزپارٹی کی آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 فروری 2017 14:58

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26فروری2017): مسلم لیگ (ق) نے پیپلزپارٹی کی آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے،پیپلزپارٹی کاوفد چوہدری شجاعت حسین کواے پی سی میں دعوت دینے کیلئے ان کے گھرگیاتھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے وفدقیوم سومرواور ثمینہ گھرکی نے نیئربخاری کی سربراہی میں چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کی،جس میں فوجی عدالتوں کے قیام اور ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقعہ پرپنجاب سمیت ملک میں امن وامان کی صورتحال پربھی گفتگوکی گئی۔ چوہدری شجاعت نے مسلم لیگ(ن)کی اے پی سی میں شمولیت پرتحفظات کااظہاربھی کیا۔ واضح رہے پیپلزپارٹی نے 4اپریل کواسلام آبادمیں اے پی سی طلب کررکھی ہے۔