ماضی کی حکومتوں نے محکمہ تعلیم کو تباہی کے دہانے پر پہنچا یا ‘وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار علی گیلانی

حکومت نے محکمہ تعلیم کو سیاسی بے روزگاری کا اڈا بنانے کے بجائے این ٹی ایس نافذ کر کے میرٹ کو ترجیح دی ہے

اتوار 26 فروری 2017 14:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے محکمہ تعلیم کو سیاسی بے روزگاری کا اڈا بنانے کے بجائے این ٹی ایس نافذ کر کے میرٹ کو ترجیح دی ہے ماضی کی حکومتوں نے محکمہ تعلیم کو تباہی کے دہانے پر پہنچا یا موجودہ حکومت آزادکشمیر کے عوام کو بلاتخصیص میعاری تعلیم کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے آزادکشمیر میں فروغ تعلیم اور میعارتعلیم کی بہتری کیلئے نیک نیتی سے اپنا کردار ادا کریں گے سپریم کورٹ کا فیصلہ وہی ہے کہ جس کے بارے میں ہم نے بحیثیت اپوزیشن عدالت میں رٹ دائر کی تھی اور تعلیمی پیکج کے طریقہ کار پر نکات اٹھائے تھے ہم نے نیک نیتی سے تعلیمی پیکج کے حوالہ سے کوشش کی ہے سابقہ حکومت نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ آسامیاں بھی پیکج میں ڈال دیں کہ جو پیکج کی نہیں تھیںان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ این ٹی ایس کے ذریعہ اساتذہ کی تقرری مستقبل میں تعلیم کے میعار میں سنگ میل ثابت ہو گی جب تک تعلیمی اداروں میں صاحب علم اور باصلاحیت اساتذہ تعینات نہیں ہونگے اعلیٰ تعلیم کا تصور بھی بے معنی ہے ہم مقدار سے زیادہ میعار پر یقین رکھتے ہیں اس لئے تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھانے کے بجائے ان کے میعار کی بہتری کو ترجیح دی جائے گی جہاں بھی تعلیمی اداروں کی ضرورت ہو گی حکومت وہاں ہر ممکن وسائل مہیا کرے گی انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں سابقہ حکومت کی طرف سے اپ گریڈ کئے گئے اداروں کا ایک ایک کر کے جائزہ لیا جائے گا اور تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے سفارشات قانون ساز اسمبلی میں پیش کی جائینگی جسکے نتیجہ میں اپ گریڈیشن کے عمل اور تعلیمی پیکج کے حقیقی ثمرات عوام تک پہنچ سکیں گے اب اساتذہ کی بھرتیاں سیاسی بنیادوں کے بجائے این ٹی ایس کے ذریعے ہوں گی جس میں کوئی بھی مداخلت نہیں کر سکے گاپہلے محکمہ تعلیم کے خلاف سڑکوں پر احتجاج ہوتے تھے اور آج ہماری پالیسیوں کی وجہ سے محکمہ کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے آزادکشمیر کے عوام موجودہ حکومت کی تعلیم دوست پالیسیوں سے مطمئن ہیں محکمہ تعلیم کی تباہی کے ذمہ داروں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں آزادکشمیر کے باصلاحیت نوجوانوں پر میرٹ کے دروازے بند کر کے ماضی میںگھنائونا کردار ادا کیا گیا موجودہ حکومت نے نوجوانوں کو برابری کی بنیاد پر نوکریوں کے مواقع فراہم کئے ہیں اب پڑھے لکھے باصلاحیت نوجوانوں کو کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے این ٹی ایس کے نفاذ سے سفارشی کلچر کا خاتمہ ہو چکا ہے -

متعلقہ عنوان :