گزشتہ ہفتے کے دوران حساس اعشاریوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد کمی ہوئی

دالوں، چینی اور ایل پی جی سلنڈر سمیت 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی‘ادارہ شماریات

اتوار 26 فروری 2017 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) گزشتہ ہفتے کے دوران حساس اعشاریوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد کمی ہوئی، دالوں، چینی اور ایل پی جی سلنڈر سمیت 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 9 اشیا ء کی قیمتوں میں 4 فیصد تک جبکہ 13 اشیا ء کی قیمتوں میں 11 فیصد تک کمی ہوئی۔

سب سے زیادہ اضافہ آلو کی قیمت میں 4 فیصد ہوا۔انڈوں کی قیمتوں میں 13 فیصد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

اس دوران ٹماٹر، ایل پی جی سلنڈر ، دال مسور، ماش، چنا، مونگ، چینی، مرغی، گڑ، سرخ مرچ، گھی اور لہسن کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ جبکہ آلو، چائے کی پتی، پیاز، گندم، آٹا، اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق حساس اعشاریوں میں افراط زر میں ہونے والی کمی کا سب سے زیادہ فائدہ امیر طبقے اور سب سے کم فائدہ غریب ترین طبقے کو ہوا۔ اس دوران 8 ہزار روپے تک کی آمدنی والے غریب طبقے کے لئے مہنگائی میں 0.10 فیصد اور 35 ہزار سے زائد آمدنی والے امیر طبقے کے لئے سب سے زیادہ 0.15 فیصد کمی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :