تعلیم بالغاں کے حوالے سے ضلع میں اقلیتوں کیلئے آٹھ سنٹرز اورخواجہ سراء کیلئے ایک سنٹر کا اجراء کیا گیا،سلیم حیدر ملک

اتوار 26 فروری 2017 14:50

اوکاڑہ۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) محکمہ خواندگی و غیر رسمی تعلیم پنجاب(لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب) کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نی-- - (پڑھالکھا اورخوشحال پنجاب) کا جو نعرہ بلند کیا اس کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ضلع اوکاڑہ میںنان فارمل ایجوکیشن کے 350 جبکہ تعلیم بالغاں کے 210 لٹریسی سنٹروںپر درس و تدریس کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ با ت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرلٹریسی اوکاڑہ سلیم حیدر ملک نے اے پی پی سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ تعلیم بالغاں کے حوالے سے اوکاڑہ میں اقلیتوں کیلئے آٹھ سنٹرز اورخواجہ سراء کیلئے ایک سنٹر کا اجراء کیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں تعلیم بالغاں کے چھ سنٹرز عنقریب کھولے جا رہے ہیں جن میں ایک خواتین قیدیوںکیلئے اور پانچ مردقیدیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں گے ۔انھوں نے بتایا کہ دور دراز علاقوں میںقائم نان فارمل سنٹروں میںکے جی سے پانچویںکلاس تک میں 12206 جبکہ تعلیم بالغاں سنٹروں میں 3950 افراد جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے کو تعلیم دی جارہی ہے۔اس طرح ضلع اوکاڑہ ساہیوال ڈویژن میں پہلی پوزیشن کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :