پینٹاگون صومالیہ میں عسکری کارروائیاں شروع کرنے پر غور کر رہا ہے

اتوار 26 فروری 2017 14:31

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) امریکی فوج کے صدر دفتر میں اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ افریقی ملک صومالیہ میں القاعدہ سے وابستگی رکھنے والے عسکریت پسندوں کی سرکوبی کے لیے فوجی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔ یہ بات امریکی حکام نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پرفرانسیسی خبر رساں ادارے اے کو بتائی۔

(جاری ہے)

صومالیہ میں عسکریت پسند گروپ الشباب انتہائی زیادہ فعال ہے۔

حکام کے مطابق عسکری مشن شروع کرنے کی تجاویز امریکی صدر کی منظوری کے لیے وائٹ ہاؤس روانہ کر دی گئی ہیں۔ صدر ٹرمپ کی منظوری کے بعد پینٹاگون صومالیہ کے لیے اپنے فوجی مشن کی حکمت عملی مرتب کرے گا۔ اس میں صومالی نیشنل آرمی کی معاونت میں اضافہ اور اٴْس کی عسکری استعداد بڑھانے کو ترجیح دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :