پشاور زلمی کی فتح کا کریڈٹ شاہد آفریدی کو ،باولرز سے میچ میں کچھ غلطیاں ہوئیں ،ْ سرفراز احمد

اتوار 26 فروری 2017 14:31

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آج کے میچ کی فتح کا کریڈٹ شاہد آفریدی کو جاتا ہے ،ْانہوں نے آخری اوور میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میچ کے دوران بہت سی چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہوئی ہیں،باولنگ میں کچھ کمی رہ گئی تھی ۔ہمارے سب کھلاڑی اپنی اچھی پرفارمنس دکھا رہے ہیں ،ْ باولرز کوتھوڑی اور محنت کرنی ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آگے آنے والے میچز میں ہم اپنی پوری پر فارمنس دکھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :