کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ،ْماں باپ کی دعا سے سب ممکن ہوا ،ْمحمد اصغر

اتوار 26 فروری 2017 14:31

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) پشاور زلمی کے کھلاڑی محمد اصغر نے کہا ہے کہ میں کامیابی پر سب سے پہلے اللہ تعالی کاشکر ادا کرتا ہوں ،ماں اور باپ کی دعا سے یہ سب ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے کھلاڑی محمد اصغر کا مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری آج کی اچھی کارکردگی میں پچھلے میچ میں ہونیوالی بری پرفارمنس کا نتیجہ ہے کیونکہ میں نے گزشتہ میچ کی ناقص کارکردگی سے سبق حاصل کرتے ہوئے اچھے سے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کی جس میں کامیاب رہا انہوںنے کہا کہ مجھے ڈیرن سیمی نے بھی کہا تھا کہ تم اچھا پرفارم کرسکتے ہو بس تھوڑی سی محنت کرو۔

مجھے باولنگ کے دوران پرانی گیند کی نسبت نئی گیند سے اوور کروانا زیادہ آسان اور فائدہ مند لگتا ہے ۔