معروف فٹ بالرپیلے کے بیٹے کو13برس جیل کی سزا سنا دی گئی

اتوار 26 فروری 2017 14:31

سائوپالو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) سابق عظیم برازیلین فٹبالر پیلے کے بیٹے ایڈینہو کو منی لانڈرنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزا کم ہونے کے باوجود 13 برس جیل میں گزارنا پڑیں گے۔

(جاری ہے)

46 سالہ ایڈینہونے اپنے والد کے سابق کلب سانتوس کی جانب سے کیریئر کے آغاز میں کچھ عرصہ بطور گول کیپر فٹبال کھیلی تھی انھیں 2014 میں33 برس جیل کی سزا ہوئی تاہم ایک بھی دن قید میں نہیں گزارا اور متعدد اپیلز کیں.اب جج نے ان کی سزا میں 12 برس اور10 ماہ کی کمی تو کردی مگر ساتھ میں واضح کیا کہ ہر صورت جیل میں 13 برس گزارنا ہوں گے۔

ایڈینہو کے وکیل نے کہاکہ وہ قانونی جنگ لڑنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ میرے موکل کو ایک فون ٹیپ کی بنیاد پر منی لانڈرنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :