طیارہ حادثہ،اے ٹی آر کے پرزوں کو تحقیقات کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ

پرزوں کی تحقیقات کے بعد رپورٹ وزیراعظم میاں نواز شریف کو پیش کی جائے گی

اتوار 26 فروری 2017 14:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) حادثات میں تباہ ہونے والے اے ٹی آرطیارے کے پرزوں کو تحقیقات کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تباہ ہونے والے اے ٹی آر کے پرزوں کو 2 روزمیں کینیڈا اور فرانس جانچ کیلئے بھیجا جائیگا ،ْ طیارہ بنانے والی کمپنی بھی پرزوں کی تحقیقات کررہی ہے۔پرزوں کی تحقیقات کے بعد رپورٹ وزیراعظم میاں نواز شریف کو پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ پی آئی اے کا اے ٹی آرچترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے مقام پر گرکر تباہ ہوگیا تھا جس میں 47 افراد شہید ہوگئے تھے اور معروف مذہبی سکالر جنید جمشید بھی اس حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔