ازبکستان میں سابق ایڈیٹر کو 18 سال بعد جیل سے رہا کر دیا گیا

اتوار 26 فروری 2017 14:11

بشکیک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) ازبکستان میں حزب اختلاف کے اخبار کے ایک سابق ایڈیٹر کو 18 سال کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اتورا کو ازبک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق محمد باقی جانوف نامی صحافی کو مرحوم رہنما اسلام کریموف کے دور حکومت میں 1999 ء میں قید کیاگیا تھا جس کی گذشتہ سال ا سلام کریموف کی وفات کے بعد اب رہائی ممکن ہوئی ہے محمد باقی جا نوف نے بتایا کہ جیل میں 18 سال کی اس قید کے دوران میرے بال مکمل طور پر سفید ہو چکے ہیں ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ محمد باقی جا نوف جیل میں قید کاسب سے طویل ترین عرصة گزارنے والے ازبک صحافی ہیں ۔صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ محمد باقی جانوف دنیابھر میں طویل جیل کاٹنے والے صحافی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :