ملک میں جولائی تاجنوری 35 ہزار کاریں امپورٹ کی گئیں

اتوار 26 فروری 2017 14:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء)ملک میں جولائی تاجنوری تقریباً 35 ہزار کاریں امپورٹ کی گئیں، غیر موافق پالیسیوں کے باوجود لوگ امپورٹڈ گاڑیاں خرید رہے ہیں۔یہ بات چیئرمین موٹر ڈیلرز ایسو سی ایشن،ایچ ایم شہزادنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملک میں گاڑیاں بنانے والے نہیں بلکہ اسمبلرز آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسمبلرز سے گاڑیوں کے امپورٹرز کو کوئی خطرہ نہیں، امپورٹرز کے پاس چھوٹی گاڑیوں کے مارکیٹ ہے جو محفو ظ رہے گی۔ایچ ایم شہزادنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگلے بجٹ میں گفٹ اسکیم کے بجائے براہ راست امپورٹ کی اجازت دے۔