ایف بی آر نے بھاری فیسیں وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں، ہسپتالوں وکلینکس اور پلازہ مالکان کو نوٹس جاری کردیئے

اتوار 26 فروری 2017 14:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بھاری فیسیں وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں، اسپتالوں وکلینکس اور پلازہ مالکان کو نوٹس جاری کردیے۔ذرائع کے مطابق نجی تعلیمی اداروں و اسپتالوں کو انکم ٹیکس آرڈیننس2001 کی اسی سیکشن 176کے تحت نوٹس جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت پاناما لیکس میں شامل لوگوں کو نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کو موصول ہونے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر میں کرائے کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی سے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری ہورہی ہے اور بہت سے پراپرٹی مالکان ایسے ہیں جو کرائے کی مد میں لاکھوں کروڑوں روپے کما رہے ہیں مگر ٹیکس ادا نہیں کر رہے جبکہ کرایہ داروں کی اکثریت بھی مالکان جائیداد سے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں کٹوتی کرتی ہے مگر وہ قومی خزانے کو جمع نہیں کر ارہے ہیں۔