بلیک مارکٹینگ کا خاتمہ !

نائیجریا کے مرکزیبنک نے نجی افراد کو ڈالرز کی فروخت شروع کر دی

اتوار 26 فروری 2017 14:11

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) نائیجریا کی کرنسی نائیرا بلیک مارکیٹ پر مستحکم ہو رہی ہے جبکہ آنے والے دنوں میں سرکاری انٹر بنک مارکیٹ میں اس میں کمزوری کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ مرکزی بنک نے نجی افراد کو ڈالرز کی فروخت شروع کر دی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجریا کے مرکزی بنک نے کہا ہے کہ وہ سرکاری ریٹ سے 20 فیصد اوپر خریداروں کو ڈالرز کی پیش کش کر دی ہے تاکہ مقامی کرنسی پر پریشر کو کم کیا جا سکے اور سرکاری مارکیٹ اور بلیک مارکیٹ میں فرق کو دور کیا جا سکے ۔ (جاوید)