کامرس نیوز*

یورو کی ریکوری نے سکینڈ نیوین مرکزی بنکوں پر دبائو کم کر دیا

اتوار 26 فروری 2017 14:11

کوپن ہیگن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) یورو کی ریکوری نے سکینڈ نیوین مرکزی بنکوں پر دبائو کم کر دیا جو اپنی مقامی کرنسیوں کے حوالے سے پریشان تھے میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک ، ناروے اور سویڈن منی مییجرز کے لئے اولین مقامات تھے جو محفوظ جنت کے متلاشی تھے اور یورو کے مستقبل پر خدشات لاحق تھے اور یہ خدشات فرانسیسی صدارتی امیدوار مارین لی ین کے انتخابات میں اہم کردار کی وجہ سے مزید مستحکم ہو گئے تھے اس کے علاوہ ڈنمارک کی کرنسی کرائون بھی رواں سال کے شروع میں آٹھ ماہ کی نچلی سطح پر چلی گئی تھی ۔ (جاوید)