ثانوی وا علیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ کے زیر اہتمام ہونیوالے امتحان میں ایک لاکھ48ہزار طلبہ و طالبات شرکت کریں گے ،چیئرمین ڈاکٹر شفیق

اتوار 26 فروری 2017 14:11

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) چیئر مین ثانوی وا علیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ ڈاکٹر محمد شفیق نے کہا ہے کہ ثانوی وا علیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ کے زیر اہتمام ہونیوالے امتحان2017میں تقریباًایک لاکھ48ہزار طلبہ و طالبات شرکت کریں گے جس کے لیے 111مردانہ،75زنانہ،39کمبائنڈمجموعی طور پر 225سنٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں امتحانات کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے 450سپرنٹنڈنٹ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جبکہ 16ممبرز اسپیشل سکواڈ تعینات کر دئیے ہیں یہ بات انہوں نے گذشتہ روز میٹرک سالانہ امتحان 2017کے انتظامات کے حوالے سے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بورڈ ہذا میں میٹرک سالانہ امتحان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہو جس میں ڈویژن بھر سے تعینات ہونیوالے موبائل سکواڈ انسپکٹرز، سربراہان ادارہ جات ، چاروں ضلع کے چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھاریٹیز، ڈی ای او ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے علاوہ سیکرٹری بورڈ رائو شاہد محمود اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین بھی موجود تھے ڈاکٹر محمد شفیق نے کہا کہ مذکورہ امتحانات کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل ہیں سپر وائزری سٹاف کی تعیناتی کر دی گئی ہے مذکورہ امتحان کی نگرانی کے لیے مخٹلف ٹیمیں اور انسپکٹرز کو تعینات کر دیا ہے امیدواران کو رولنمبر سلپ کی ترسیل مکمل کر دی گئی ہے مذکورہ امتحان کے لیے دہم و نہم دونوں امتحانوں کے لیے تقریبا ایک لاکھ 48ہزار امیدواران شرکت کر رہے ہیں مذکورہ امتحان کے لیے تمام سپر وائزری سٹاف و عملہ و امیدواران کے لیے موبائل فون کا استعمال سختی کے ساتھ ممنوع قرار دیا گیا ہے اجلاس میں تمام سنٹرز پر سیکیورٹی کے معاملات بھی زیر بحث آئے حکومت پنجاب کی طرف سے تمام آر پی او اور ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں علاوہ ازیں سنٹر سیکیورٹی کے حوالے سے ریذیڈنٹ انسپکٹر ، سپرنٹنڈنٹ سنٹر کو بھی سنٹرز کی سیکیورٹی کے حوالے سے سیکیورٹی گارڈز کی تعیناتی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد شفیق نے کہا کہ دوران امتحان وہ خود تمام انسپکٹر صاحبان سے براہ راست رابطہ میں رہیں گے اور انکی رہنمائی بھی کرتے رہیں گے امتحانی مراکز میں طلبہ وطالبات کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے جس پر انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرادی ہے ۔

متعلقہ عنوان :