بو کھلا ہٹ لیگ کی سیا ست کا سور ج غرو ب ہو نے و الا ہے : ڈاکٹر شاہد صد یق

ملک میں ترقی کے باوجود عام آدمی کی حالت نہ سنورنے میں کرپشن کاعمل دخل شامل ہی: رہنما پی ٹی آئی

اتوار 26 فروری 2017 14:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ کر یشن لیگ کے در باری وزیرو ں کے اتر ے چہرے بتا رہے ہیں کہ انہیں پاناما کیس میں شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا بو کھلا ہٹ لیگ کی سیا ست کا سور ج غرو ب ہو نے و الا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خاتمہ کے لئے جد و جہد جاری رہے گی عالمی مالیاتی اداروں سے قرض لینے کے چلن کو دفن کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے پار ٹی و فد سے ملاقات کر دو ران گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہاہے کہ ملک میں ترقی کے باوجود عام آدمی کی حالت نہ سنورنے میں کرپشن کاعمل دخل شامل ہے عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خاتمہ کے لئے جدوجہد جاری رہے گی پانامہ لیکس کے مقدمہ کا فیصلہ کچھ بھی ہوا س کو تسلیم کریں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اگر حکمران امریکہ ، آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک جیسے عالمی مالیاتی اداروں سے قرض لینے کے چلن کو دفن کردیں تو اپنے پائوں پر کھڑے ہونے کے راستے ڈھونڈے جا سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :