ٹرمپ انتظامیہ کا داعش کیلئے نئی اصطلاح استعمال کرنے کا فیصلہ
آئی ایس آئی ایل (دولت اسلامیہ عراق اور لیوانٹ) کی اصطلاح کی جگہ آئی ایس آئی ایس (دولت اسلامیہ عراق وشام) کی اصطلاح استعمال کی جائے گی، محکمہ دفاع پینٹاگان
اتوار 26 فروری 2017 14:10
(جاری ہے)
اس نے اس کا جواز یہ پیش کیا تھا کہ یہ دہشت گرد تنظیم عراق اور شام سے ماورا بھی عزائم رکھتی ہے۔
البتہ محکمہ خارجہ کے بعض اعلی عہدہ دار اور فوجی کمانڈر عربی اصطلاح داعش بھی استعمال کرتے رہے ہیں لیکن ماضی میں تمام سرکاری دستاویزات اور بیانات میں قبل ازیں آئی ایس آئی ایل کی اصطلاح ہی لکھی اور بولی جاتی رہی ہے۔اب محکمہ دفاع پینٹاگان نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے اور اس میں کہا ہے کہ اس کے عہدہ دار آیندہ آئی ایس آئی ایس کی اصطلاح استعمال کریں گے۔ سی این این نے پینٹاگان کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ فوج آئی ایس آئی ایس ،آئی ایس آئی آیل اور داعش ایک چیز کے مختلف نام سمجھتی ہے۔ان کے بہ قول آئی ایس آئی ایس کی اصطلاح سے امریکی عوام زیادہ بہتر انداز میں آگاہ ہیں۔ اسی اصطلاح کو ہماری قیادت استعمال کرتی ہے۔ اس میمو کے ذریعے ہماری اصطلاح ہی کی وضاحت کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی تقریروں اور بیانات میں آئی ایس آئی ایس کی اصطلاح ہی استعمال کرتے رہے ہیں اور وہ ایک طرح سے اپنی انتظامیہ کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ اس دہشت گرد گروپ کے لیے یہی اصطلاح سب سے زیادہ مناسب ہے۔آئی ایس آئی ایل میں حرف ایل لیوانٹ کا مخفف ہے اور یہ الشام کا انگریزی ترجمہ ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ انگریزی میں یہ لفظ مبہم ہے۔اس سے مراد ترکی سے مصر تک کا درمیانی علاقہ ہے۔اس میں فلسطینی علاقے ،اردن اور لبنان بھی شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.