کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، دو لڑکیوں سمیت ایک خاتون زخمی ، پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا موثرجواب

اتوار 26 فروری 2017 13:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں اتوار کو دو لڑکیوں سمیت ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا موثرجواب دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :