وزیراعظم محمد نواز شریف نے ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسیٹس تعینات کرنے کی سمری منظوری دیدی

اتوار 26 فروری 2017 13:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) سائنس و ٹیکنالوجی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں طویل خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹرکامسیٹس تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی جانب سے ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی کی تعیناتی کیلئے بھیجی گئی سمری کی وزیراعظم محمد نواز شریف نے منظوری دی ہے۔ تعلیمی حلقوں نے ان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ کامسیٹس کا سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہے جس کا قیام 1994ء میں عمل میں آیا تھا اور ادارے کے رکن ممالک کی تعداد 24 ہے جو خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے سائنس وٹیکنالوجی کے شعبہ میں خدمات فراہم کررہا ہے۔