فوجی عدالتوں کے معاملے پر پی پی نے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے ،ْکثیر جماعتی کانفرنس چار مارچ کو اسلام آباد میں ہوگی

پی پی پی کی قیادت کے اب تک کیے گئے فیصلے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہیں دی جائے گی ،ْنیئر بخاری

اتوار 26 فروری 2017 13:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے فوجی عدالتوں کے معاملے پر پی پی نے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے ،ْ کثیر جماعتی کانفرنس چار مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پی پی پی نے کثیر جماعتی کانفرنس کی پہل اس لیے کی ہے کیونکہ انسداد دہشت گردی کیلئے فوجی عدالتوں کی بحالی کے معاملے پر حکومت اتفاق رائے قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

انھوں نے فوجی عدالتوں کے گذشتہ دو سال کے قیام کے دوران اس میں توسیع کیلئے مشاورت کا آغاز نہ کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک سوال کے جواب میں نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پی پی پی کی قیادت کے اب تک کیے گئے فیصلے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کو فوجی عدالتوں کی بحالی کے حوالے سے منعقدہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کو ہمیشہ غیر جانبدار شخص تصور کیا جاتا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں نیئر بخاری نے کہاکہ حکومت دوبارہ مذکورہ صورت حال کی ذمہ دار ہے کیونکہ اس نے جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے سے تیار کیے گئے 21 ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے میں تبدیلی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :