سرگودھا ،ْٹریفک حادثات،میاں ،بیوی اور بیٹی سمیت 5افراد جاں بحق

لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے ،ْ مزید تحقیقات شروع

اتوار 26 فروری 2017 13:44

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) سرگودھا میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں میاں ، بیوی اور بیٹی سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقہ نبی شاہ بالا کے قریب موٹرسائیکل سوار عذیر اس کی بیوی نورین بی بی اور بیٹی عارفہ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگئے ۔سرگودھا پولیس کے مطابق لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے جبکہ مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ،ْایک اور حادثے میں دریائے جہلم کے پل قریب بھی موٹر سائیکل سوار 2افراد عمران اور سیف گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :