یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

سربراہ اجلاس کے انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا

اتوار 26 فروری 2017 13:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،ْسربراہ اجلاس کے انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہ اجلاس کیلئے دارلحکومت کی شاہراہ دستورسبز پٹی کی زیبائش اور ای سی او سربراہان مملکت و حکومت کی تصاویر اور رنگ برنگ پھولوں سے سج گئی ۔

(جاری ہے)

تنظیم کے 10 رکن ممالک ایران، ترکی ،ْپاکستان، افغانستان، آذربائجان ،ْترکمانستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغزستان اور قازکستان کے سربراہان مملکت و حکومت کی آمد پر سڑکوں اور شاہراہوں کی صفائی ستھرائی کا کام بھی تیز کر دیا گیا نہ صرف شاہراہ دستور بلکہ خیابان سہر وردی ، ایکسپریس وے، کشمیر ہائی وے اور جناح ایونیو سمیت تمام بڑی شاہراہوں کو مہمانوں کے آمد سے جڑے بینرز اور سامان زیبائش سے آراستہ کیا جانے لگا میڈیا رپورٹ کے مطابق ای سی او سربراہ اجلاس میں جہاں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کے بھارتی دعوے کی نفی ہے، وہاں یہ اجلاس سی پیک کی اہمیت کا بھی زبردست عکاس ہے۔

متعلقہ عنوان :