پاک فوج نے پنجاب میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کیلئے ہیلپ لائن جاری کردی

وٹس ایپ نمبر اور ای میل بھی جاری ،ْ ہیڈکوارٹرز لاہور میں بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے ،ْ آئی ایس پی آر

اتوار 26 فروری 2017 13:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) پاک فوج نے پنجاب میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کیلئے ٹیلیفون نمبرز اور ای میل ایڈریس پر مشتمل ہیلپ لائن جاری کر دی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پنجاب رینجرز مشکوک افراد کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے لہذا دہشت گردی کے حوالے سے کسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع برا ہ راست رینجرز کو دی جائے جس کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز کو04299220030 یا 99221230 پر کال کر کے اطلاع دی جائے، رینجرز کو 03408880047 پرایس ایم ایس بھی بھیجا جا سکتا ہے ،ْ واٹس ایپ نمبر 03408880100 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پنجاب رینجرز کو [email protected] پر ای میل کی جا سکتی ہے ،ْ پنجاب رینجرز سے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز پنجاب 33 غازی روڈ لاہور کے پتے پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔