بھارتی ایجنسی نے 2 پاکستانی نوجوانوں کی بے گناہی کا اعتراف کرلیا

اڑی میں فوجی اڈے پر حملے میں فیصل حسن اور احسن خورشید کو کلین چٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ،ْ جلد رہائی کا امکان پاکستانی نوجوانوں کی واپسی کا طریقہ کار وزارت خارجہ طے کرے گی ،ْپاکستانی نو جوانوں سے متعلق کیس بند کر نے سے فوج کوآگا کر دیا گیا

اتوار 26 فروری 2017 13:43

اسلام آباد/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے 2 پاکستانی نوجوانوں کی بے گناہی کا اعتراف کرلیاہے اور اڑی میں فوجی اڈے پر حملے میں فیصل حسن اور احسن خورشید کو کلین چٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ،ْ دونوں نوجوانوں کو جلد رہائی ملنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع اڑی میں بھارت کے فوجی اڈے پر حملے کے الزام میں گرفتار2پاکستانی نوجوانوں سے متعلق شواہد نہیں ملے ،ْانڈین نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے رپورٹ بند کرکے خصوصی عدالت میں جمع کرادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی نوجوانوں پر اڑی واقعے کے دہشت گردوں کی رہنمائی کرنے کا الزام تھا ،ْفیصل حسن،احسن خورشید کو جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان واپس بھیجاجائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کی واپسی کا طریقہ کار وزارت خارجہ طے کرے گی،بھارتی فوج کوپاکستانی نوجوانوں سے متعلق کیس بندکرنے سے فوج کوآگاہ کردیاگیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کو گزشتہ برس 18 ستمبر کو اڑی سیکٹر پر حملے میں معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا کے سیکٹر اڑی میں گزشتہ سال 18 ستمبر کو مسلح افراد کے حملے میں 18 فوجی ہلاک ہو گئے تھے جس پر بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر اس کا الزام پاکستان پر لگا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :